الحمدللہ مسلمان خوشی سے نہال سعودیہ نے حج کی اجازت دے دی کون کون سے ملک کے لوگ حج پر جا سکتےہیں تفصیل جاری

مکہ مکرمہ (این این ایس نیوز) سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کی ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں برس غیر ملکی عازمین کو بھی فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی۔ غیر ملکی حجاج کرام کی تفصیلات اور ان کیلئے شرائط کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی محدود سطح پر حج کی اجازت دی گئی تھی اور صرف مقامی لوگوں کی انتہائی مختصر تعداد ہی یہ مقدس فریضہ سرانجام دے پائی تھی۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.