دنیا کے دو ممالک جہاں آج عید الفطر منائی گئی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) شوال کا چاند نظر آگیا، دنیا کا واحد اسلامی ملک جہاں آج بروز اتوار کو عید الفطر منائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وہ

تمام ممالک جہاں 30 اپریل بروز ہفتہ کو رمضان المبارک کا 29 واں روزہ تھا، ان ممالک کی اکثریت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ تاہم افغانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں شوال کا چاند نظر آگیا۔ افغانستان میں شوال کا چاند آج 30 اپریل بروز ہفتہ کو نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، جس کے بعد پاکستان کے اس پڑوسی ملک میں بروز اتوار یکم مئی کو عید الفطر منائی جارہی ہے۔ دوسری جانب تمام خلیجی ممالک نے عید الفطر کی تاریخ کااعلان کر دیا۔ گلف نیوز کے مطابق ہفتہ 30 اپریل کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان میں شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہو گی۔ خلیجی ممالک میں سب سے پہلے سعودی عرب نے عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ آسٹریلیا میں بھی آج عید الفطر منائی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.