پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی وہ پہلی اداکارہ ہیں جو شادی اور دو بچے ہونے کے بعد انڈسٹری میں بطور اداکارہ آئیں اور پھر آتے ہی چھا گئیں۔ حرا کا وزن شوبز کیرئیر کے آغاز میں بہت زیادہ تھا، انہوں نے اپنے وزن پر دوسری
اداکاراّؤں کی طرح خوب محنت کی، جبکہ آج اگر ہم انہیں دیکھیں تو لگتا ہی نہیں کہ پہلے ان کا وزن کافی زیادہ تھا۔ اداکارہ نے کئی مرتبہ اپنے وزن کم کرنے کا سفر مداحوں کے ساتھ شئیر کیا، حرا نے اپنے شوہر مانی کے ساتھ ندا کے مارننگ شو میں شرکت کی اور اپنی ویٹ لاس جرنی ایک مرتبہ پھر ناظرین کو بتائی۔ حرا کا کہنا تھا کہ ”پہلے میں ناشتہ بالکل نہیں کرتی تھی، ناشتہ کرنا میں نے مانی سے سیکھا۔ میں نے جب اپنا وزن کم کرنے کا سوچا تو سب سے پہلے یہ عہد کیا کہ میں ڈائریکٹ ڈائیٹ پلان کو فالو نہیں کروں گی، سب سے پہلے میں صحت مند غذائیں کھا کر اپنے جسم کو طاقتور بناؤں گی، بعدازاں ڈائیٹنگ شروع کروں گی”۔ اداکارہ نے بتایا کہ ”میں ہمیشہ ہی ناشتے کو بہت اہمیت دیتی ہوں، میں ناشتے میں دودھ کے ساتھ بران سیریلز لیتی ہوں جس میں ایک مٹھی خشک میوہ جات اور 3 سے 4 کھجوریں کاٹ کر شامل کرتی ہوں۔ اسے کھانے کے تھوڑی دیر بعد 2 انڈے کھاتی ہوں کیونکہ پروٹین آپ کے جسم کے لیے انتہائی ضروری ہے”۔ساتھ ہی اداکارہ نے یہ مشورہ بھی دیا کہ روزانہ کی بنیاد پر ورک آؤٹ کرنا بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے، اداکارہ کا مزید کیا کہنا تھا ویڈیو ملاحظہ کیجیے
Add comment