لاہور قلندرز نے فائنل جیتنے کے بعد چئیرمین رمیز راجہ کو

لاہور قلندر کی تاریخی جیت کابینہ ڈویژن کو ہضم نہیں ہو رہی کچھ لوگ کہتے ہیں لاہور قلندر کی جیت میں ملتان سلطان کا بڑا ہاتھ ہے لیکن لاہور قلندر کی محنت کی وجہ سے یہ سب کچھ جو ممکن ہوا ہے لوگ جو کچھ بھی کہیں لیکن لاہور قلندر نے بہت اعلیٰ کرکٹ کھیلی ہے جس کی وجہ سے وہ پہلی دفعہ چیمپئن بننے میں کامیاب ہوئے ہیں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز اس سال کی فاتح ٹیم ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ٹیم نے پی ایس ایل 7 میں 90 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا ہے تاہم لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمین رانا نے اس تاثر کی مکمل طور پر نفی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوے کروڑ روپے کے منافع کی اطلاعات مجھے مل رہی ہیں۔ فرنچائز مالکان کو 90 کروڑ روپے منافع میں ملے یہ بالکل ہی غلط بات ہے

ثمین رانا نے مزید وضاحت دی کہ انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا پی ایس ایل 7 کے منافع اور فرنچائزز کو 90 کروڑ روپے ملنے کا بیان سوشل میڈیا پر دیکھا تھا۔ ، 90 کروڑ روپے کا منافع کسی صورت میں نہیں بنتا، یہ شاید انہوں نے ریونیو کے اعداد و شمار بتائے ہیں، اس ریونیو کے حوالے سے بھی میرے پاس کوئی خاص معلومات نہیں

میری اپنی معلومات کے مطابق ریونیو 70 سے 85 کروڑ روپے کے درمیان ہو سکتی ہے۔ ۔

یہاں اس بات کو بھی کلئیر کرنا بھی ضروری ہے کہ اس ریونیو میں اخراجات نکالے جانے ہیں جو اس لیگ کے دوران ہوئے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مثال کے طور پر لاہور قلندرز کی فیس 42 کروڑ روپے جو ہم پی سی بی کو شروع میں ہی ادا کردیتے ہیں۔ ، کھلاڑیوں کے معاوضے، پروڈکشن کے اخراجات، لاجسٹکس اور دیگر کئی اخراجات ہیں اور اس بار آمدنی میں ضرور اضافہ ہوا ہوگا لیکن یہ تاثر دینا کہ 90 کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے جو کہ بالکل درست بات نہیں

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.