پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، شعیب اختر نے اپنی فیورٹ ٹیم بتادی

راولپنڈی (این این ایس نیوز) شعیب اختر نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا اپنے یوٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ ہوگا اور پاکستان ٹیم مضبوط ہے جس کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھی مشکل پیش آئے گی جب کہ دنیا کو اس سیریز کے ذریعے پاکستان کی خوبصورتی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے یہاں آنا پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اچھی خبر ہے اور اس سے ملک کا ایک اچھا امیج باہر جائے گا ۔شعیب اختر نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ وہ راولپنڈی ٹیسٹ دیکھنے ضرور آئیں

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.