سوال 1 :- آپ کچّے انڈے کو کانکریٹ کے فرش پر کییسے گرائیں گے. کہ وہ نہ ٹوٹ سکے ؟
– یوں ہی گرا دیں گے۔ اگر پاکستانی ٹھیکہ داروں کا بنوایا ہوا فرش نہ ہوا تو کچا انڈا گرنے سے ہرگز نہیں ٹوٹے گا۔
سوال 2 :- اگر آٹھ آدمی ایک عمارت کی تعمیر دیوار کے لیئے 10 گھنٹے لیتے ہیں ، پھر چار آدمی اسکے لئیے کتنا وقت لیں گے؟
– اتنا ہی۔
سوال 3 :- آپ ہاتھی کو کیسے اٹھاسکیں گے، ایک ہی ہاتھ کے ساتھ ؟
– اسے بھالے سے کرید کر اگر وہ بیٹھا ہوا ہے تو۔
سوال 4 :-اگر کسی کے ایک ہاتھ میں دو تربوز تین موسمبی ہو . اور دوسرے ہاتھ میں ہر ایک ، ایک ایک زائید تو وہ اپنے پاس کیا رکھتا ہے؟
– تربوز اور موسمبی۔
سوال 5 :- آپ آٹھ دن تک سوئے بنا کیسے رہ سکتے ہیں ؟
– راتوں میں سو کر۔
سوال 6 :- اگر آپ نے لال پتّھر کو نیلے سمندر میں پھینکا تو وہ کیسا ہو جائے گا ؟
– گیلا۔
سوال 7 :- آدھے سیب کا ٹکڑا کس کے جیسا نظر آتا ہے ؟
– سیب کے دوسرے آدھے ٹکڑے جیسا۔
سوال 8 :- ہم سب ناشتے میں کیا کبھی نہیں کھاتے ؟
– کھانا۔
Add comment