نیویارک(این این ایس نیوز) ایک امریکی ٹک ٹاکر لڑکی نے ایک ویڈیو میں ایسی خواتین کو سامنے آنے کے لیے کہا جن کے ہاں معمول سے زیادہ بڑے بچوں کی پیدائش ہوئی ہو۔ اس کے جواب میں ایک خاتون نے اپنی ویڈیو میں ایسا انکشاف کیا کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق شین نامی اس خاتون نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @shans1588 پر ایک ویڈیو میں اپنے چند ماہ کے بچے کو دکھاتے ہوئے کہا کہ میرا یہ بیٹا جب پیدا ہوا تھا تو اس کا وزن ساڑھے 6کلوگرام سے زیادہ تھا۔ اس بچے کی پیدائش سرجری کے ذریعے ہوئی اور پیدائش کے بعد اسے پہلی بار جو لباس پہنایا گیا وہ 9ماہ کی عمر کے بچے کا تھا۔
شین کی اس ویڈیو کو اب تک 3کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جس میں وہ بتاتی ہے کہ دو ڈاکٹروں نے مل کر اس کا آپریشن کیا۔ اس وقت وہ 38ہفتے کی حاملہ تھی۔ پیدائش کے وقت میرے بچے کا قد 23.6انچ تھا۔اتنا قد بچے کا اس وقت ہوتا ہے جب وہ پاﺅں پاﺅں چلنا شروع کرتا ہے۔ پیدائش کے بعد 11دن تک میرا بیٹا انتہائی نگہداشت وارڈمیں رہا ۔ وہ وہاں موجود تمام بچوں میں سب سے بڑے سائز کا تھا۔ڈاکٹر اور سٹاف کے دیگر لوگ بھی اتنے بڑے بچے کو دیکھ کر حیران تھے۔
Add comment