لڑکی شادی کیلئے لڑکا دیکھنے گئی، پیچھے سے لاک ڈاؤن لگ گیا لڑکی گھر میں پھنسنے کے بعد کیا کرتی رہی جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد(این این ایس نیوز) لاک ڈاﺅن کسی بھی شخص کے لیے ایک بھیانک خواب ہو سکتا ہے لیکن چین میں ایک لڑکی کو لاک ڈاﺅن نے راتوں رات کیا سے کیا  بنا دیا ہے۔ دی گارڈین کے مطابق وینگ نامی یہ لڑکی چین کے وسطی شہر ژینگ ژاﺅ میں ایک آدمی سے پہلی ملاقات کے لیے گئی۔

اس آدمی کو لڑکی کی فیملی نے اس سے ملایا تھا اور آدمی نے اپنی کھانا بنانے کی مہارت دکھانے کے لیے لڑکی کو گھر پر کھانے کی دعوت دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ابھی وینگ اس کا بنایا کھانا کھا ہی رہی تھی کہ ژینگ ژاﺅ میں لاک ڈاﺅن لگ گیا اور وینگ اس شخص کے گھر میں ہی پھنس کر رہ گئی۔ اب وینگ کے پاس کرنے کو اور کوئی کام تو تھا نہیں، چنانچہ اس نے ویڈیوز بنا کر سنیپ چیٹ پر پوسٹ کرنی شروع کر دیں۔ ان ویڈیوز میں وہ اس آدمی کے گھر میں اپنے معمولات کو عکسبند کرتی اور لوگوں کو دکھاتی۔ وینگ کی یہ ویڈیوز تیزی سے وائرل ہونے لگیں اور گزشتہ ڈیڑھ ہفتے کے دوران وہ ایک سوشل میڈیا سٹار بن چکی ہے۔  ایک ویڈیو میں وینگ بتاتی ہے کہ ”میری فیملی نے مجھے 10مردوں سے ملوایا لیکن مجھے کوئی شادی کے لیے پسند نہیں آیا۔ اب انہوں نے اس شخص سے میری ملاقات کرائی ہے جو نابینا ہے۔ اس کا کھانا کچھ زیادہ مزیدار نہیں ہوتا لیکن وہ ضد کرتا ہے کہ کھانا وہی بنائے گا اور مجھے اس کی یہ بات بہت اچھی لگی ہے۔ میں یہاں سارا دن سوتی ہوں اور انٹرنیٹ پر وقت گزارتی ہوں۔ وہ گھر کی صفائی ستھرائی کرتا ہے، کھانا بناتا ہے اور پھر لیپ ٹاپ پر اپنا آفس کا کام بھی کرتا ہے۔“

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published.