این این ایس نیوز! قرآن پاک ایک بابرکت کتاب ہے اس کا پڑھنا ہم سب کے لئے باعث رحمت ہے کچھ ایسی سورتیں ہیں جن کی تلاوت کر کے ہم کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اللہ پاک خود فرماتا ہے قرآن میں مومنوں کے لئے شفا ہے جیسا کہ سور ہ فلق اور سور ہ الناس کے بارے میں آتا ہے کہ یہ ہمیں جادو کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہیں اس طرح سور ہ قریش بھی بڑی برکت والی سورت ہے اس کے بھی بڑے فضائل ہیں ۔اس تحریر میں سورہ قریش کا حیرت انگیز وظیفہ پیش کیا جارہا ہے جس کو آپ وزن کم کرنے کے لئے بھی کرسکتے ہیں ۔ اللہ کے کلام میں بڑی طاقت ہے ۔ یہ وظیفہ بہت ہی آسان ہے اور سورہ قریش کا وظیفہ ہے ۔
آپ نے صرف یہ کرنا ہے کہ ہر کھانے یعنی صبح دوپہر شام کے کھانے کے بعد تین مرتبہ سورہ قریش کو پڑھنا ہے اور اس نیت سے اس سورت کو پڑھنا ہے کہ اس سے آپ کے وزن کی پرشانی دور ہوجائے گی انشاء اللہ اس عمل کو کرنے سے آپ خود دیکھیں گے کہ آ پ کا وزن کیسے کم ہونا شروع ہوجائے گا اور اگر اس عمل میں زیادہ تیزی لانا چاہتے ہیں تو سورہ قریش کو پانی پینے کے ساتھ بھی تین مرتبہ پڑھنا شروع کر دیں دن میں جتنی مرتبہ بھی پانی ہئیں تو موٹاپے میں کمی کی نیت سے بعد میں تین مرتبہ سور ہ قریش کو پڑھ لیا کریں اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ مزید تیزی سے نتائج حاصل ہوں تو دن میں ہر چیز کے کھانے کے بعد تین بار سورہ قریش کو پڑھیں یاد رہے کہ نیت اور یقین یہی ہو کہ اس عمل سے میرا وزن کم ہوگا۔
انشاء اللہ بہت جلد اس عمل کا نتیجہ دیکھنے کو ملے گایہ عمل تو بظاہر چھوٹا سا ہے لیکن اس کو آزمودہ پایا گیا ہے بہت سے لوگ اعمال نبوی سے مستفید ہورہے ہیں بس بات یقین کی ہے جس کو یقین کامل مل گیا اسے سب کچھ مل گیا ہم نے اعمال کے راستوں کو چھوڑ کر مال کی طرف نظریں جمائی ہوئی ہیں کہ ہمارا ہر کام صرف مال سے ہی ہوگا جو بالکل غلط ہے اگر کامل یقین اور توجہ کے ساتھ عمل کئے جائیں تو ہر کام میں اللہ کی مدد حاصل ہوتی ہے بہت سے اعمال سے نفع اور فائدہ پارہے ہیں۔
فرماتے ہیں کہ اگر آپ کھانے کے اوپر سورہ قریش ایک دفعہ پڑھیں گے تو اگر کھانے کے اندر زہر بھی ملا ہوگا تو اثر نہیں کرے گا کھانا فوڈ پوائزن نہیں بنے گا اور کھانا بیماری نہیں بنے گا صحت بنے گا وہ کھانا اسے گناہوں کی طرف مائل نہیں کرے گا نیکی کا ذریعہ بنے گا اور جب دوسری دفعہ سورہ قریش پڑھے گا اللہ پاک اس کو ایسا دستر خوان سدا دیتا رہے گا بہترین اچھے سے اچھا عطا فرمائیں گے جو تیسری مرتبہ پڑھے گا اللہ اس کی سات نسلوں کو بھی لاجواب کھانے دستر خوان اور رزق دیتے رہیں گے ۔
آج ہی سے اس کو پڑھنا شروع کیجئے زندگی میں تبدیلی خود ہی محسوس ہوگی ۔موٹاپا ایک ایسی چیز ہے جس سے ہر کوئی پریشان ہے اور اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں طرح طرح کی ادویات استعمال کی جارہی ہیں اور پیسے خرچ کئے جاتے ہیں لیکن جو طریقے تجویز کئے جارہے ہیں یہ سب قدرتی ہیں اس میں کسی قسم کو ئی نقصان نہیں اس لئے آپ ان کو اپنا موٹاپا کم کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں یاد رہے کہ پیٹ کی چربی راتوں رات نہیں بڑھتی اور ناہی فورا ختم ہوسکتی ہے
مختلف حکیمی نسخوں یا دواؤں سے زیادہ بہتر ہے کہ بڑھتے وزن کو ورزش ودیگر قدرتی طریقوں سے گھٹانے کی کوشش کی جائے۔موٹاپے کے لئے سب سے بہتر چیز ورزش ہے جن لوگوں کی زندگی میں بھاگ دوڑ یا چلنا پھرنا کم ہے وہ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے کم از کم چالیس منٹ تیز قدموں سے واک کرنے کی عادت اپنائیں تیز قدموں سے چلنا شروع کریں دو ہفتوں میں ہی نتائج سامنے آجائیں گے دفاتر میں اپنا کام کسی آفس بوائے سے کروانے کی بجائے خود کرنے کو ترجیح دیجئے۔
تاکہ زندگی میں حرکت پیدا ہوا یاد رکھئے کہ آج تک کی گئی ہر تحقیق یہی بتاتی ہے کہ مسلسل بیٹھے رہنا زندگی کو کم کرتا ہے اور اس بارے میں اب تک کوئی دوسری رائے سامنے نہیں آئی نیم گرم پانی پینے کو اپنا معمول بنا لیجئے چینی اور جاپانی تہذیبوں میں نیم گرم پانی پینا صدیوں سے معمول ہے یہ خون کی رگوں کو صاف کرتا ہے اور زہریلے اور نقصان دہ مواد کو خارج کرتا ہے ۔جسم میں پائی جانے والی چربی کو پگھلاتا ہے اور بھی بہت زیادہ فائدے پہنچاتا ہے۔پروٹین ہماری غذا کا اہم جزو ہے یہ آسانی سے جان نہ چھوڑنے والی چربی کو آہستہ آہستہ گھٹا دیتی ہے اس سے پیٹ بھرے ہونے کا احساس بھی ہوتا ہے
اور بار بار کھانا نہیں کھانا پڑتا دہی انڈہ پنیر اور سفید گوشت ، مرغی اور مچھلی پروٹین کے لئے بہترین غذا ہے۔پروٹین کے ساتھ ساتھ ریشے دار غذا کا استعمال بھی کریں اور ان کو اپنی غذا میں شامل کیجئے ۔ کولیسٹرول گھٹاتا ہے اور بدن میں چربی کی افزائش روکتا ہے فائبر چکی میں پسے ہوئے آٹے یا دوسری خام خوراکوں میں پایا جاتا ہے دلیہ بھی ایک طرح کا فائبر ہے اس لئے اس کا استعمال سب سے بہترہے اور موٹاپے کو کم کرنے میں سبز چائے کے بڑے فوائد بتائے جاتے ہیں یہ چربی کو ختم کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتی ہے ۔ اس کے اجزاء ہاضمے کو تیز کرتے ہیں اور جسم کے اندر کی چکنائیاں تیزی سے پگھلاتے ہیں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ورزش کے بعد یہ استعمال کی جائے تو اس کا بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
Add comment