لاپتہ اداکارہ رائمہ اسلام کی بوری بند لا ش برآمد

ڈھاکہ(این این ایس نیوز) لاپتہ بنگلا دیشی اداکارہ رائمہ اسلام شمو کی بوریبند لا ش برآمد ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی اداکارہ کی بوری بند لا ش ڈھاکا کے علاقے کیرانی گنج میں ایک پل کے قریب پائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح چند مقامی افراد نے انہیں علی پور پل کے قریب لاش ملنے کی اطلاع دی۔ اداکارہ کو بہت بری طرحقتل کیا گیا تھا کیونکہ لا ش پر ز خموں کے بہت زیادہ نشانا ت تھے۔

لا ش ملنے کے بعد پولیس نے اداکارہ کے شوہر شخاوت علی نوبل اور اس کے ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ شخاوت نے اپنی بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ کالا بگن پولیس سٹیشن میں درج کروائی تھی۔کچھ گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد اداکارہ رائمہ کےشوہر نے اپنی بیوی کے قت ل کا اعتراف کرلیا۔ تاہم ابھی تکقتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.