ایک اوربڑے طوفان کی آمد۔۔شدید بارش اور طوفانی ہوائیں۔۔کب کیا تباہی ہونے والی ہے؟ بڑ ےنقصان کا خدشہ۔۔ تشویشناک خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بڑے پیمانے پر موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں شدت اختیار کررہا ہے جو ملک بھرمیں بڑے پیمانے پر موسلادھار بارشوں کا سبب بن رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کل تک کراچی، حیدرآباد، جیکب آباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ، تھرپارکر، جامشورو، دادو، قمبر، شہدادکوٹ، لاڑکانہ، شکار پور، سکھر اور شہید بے نظیرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں مطلع ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے جب کہ جمعے کو شہر کا مطلع زیادہ تر ابرآلود رہے گا اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے،جمعے کو شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم عمران خان فی الفور استعفیٰ دیں تاکہ آزاد اور شفاف تحقیقات کی جاسکیں، ان پر بیرون ملک فنڈنگ وصول کرنے، نیٹو کے کنٹریکٹر سے رقم حاصل کرنے کے ثبوت سامنے آچکے ہیں، بیرون ملک سادہ لوح پاکستانیوں کی دی گئی رقوم عمران خان نیازی نے اپنے اللے تللوں پر خرچ کی ہے، دوسروں کو چور اور کرپٹ کہنے والے کا اپنا چہرہ مکروہ اور بھیانک نکلا ہے۔ جمعرات کے روز کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کیلئے وزیراعظم عمران خان فی الفور استعفیٰ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *