گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (این این ایس نیوز )پیر کے روز ملک کے بیشتر میدا نی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم آج شام/رات سے بالائی پنجاب ، ا سلا م آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان ا ور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرگرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے

۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بالائی پنجاب ، ا سلا م آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان ا ورجنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرگرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ تاہم ملک کے بیشتر میدا نی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور لسبیلہ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب : سیالکوٹ(سٹی58، ائیر پورٹ 11)، لاہور(گلبرگ 08، ٹاؤن شپ 02، مری 03،گوجرانوالہ 02،خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 33، کاکول 16، چراٹ 09، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 26، مظفرآباد (سٹی 05، ایئر پورٹ 04)، بلوچستان :لسبیلہ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی43،دالبندین اور نوکنڈی میں42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.