پاکستانی بچہ اپنے والدین اور بہنوں کی ویڈیوز کس کے کہنے پر بناتارہا جانیں

اسلام آباد(این این ایس نیوز) اس دنیا میں ایسے ایسے واقعات سامنے آ رہے ہیں کہ جان کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے پاکستان میں بھی ایسے واقعات جنم لے رہے ہیں جو ملک بھر کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں پاکستانی کے اہم تفتیشی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے سندھ  میں

بڑی کارائی کی ہے۔ سندھ کے ضلع جامشورو میں کارروائی کرتے ہوئے شرمناک ویڈیوز کے ذریعے بچوں کو اپنے اشاروں پر نچانے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جامشورو میں یہ کارروائی ایف آئی اے گوجرانوالہ کی جانب سے کی گئی جس میں ملزم شعیب خان گرفتار کر لیا گیا ہے، گجرات کے رہائشی متاثرہ بچے کے والدین نے ملزم کے خلاف درخواست دی تھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد اقبال کے مطابق ملزم کے قبضے سے متعدد ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، ملزم آن لائن گیمز، پب جی اور ایٹ بال کے ذریعے بچوں سے دوستی کرتا تھا اور پھر گیمز میں کوئین کا لالچ دیکربچوں سے ان کے گھر والوں کی شرمناک ویڈیوز بنانے کا کہتا اور معصوم بچے اس کے کہنے میں آجاتے ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہےکہ ملزم نے بعض بچوں سے ان کے گھر والوں کی ویڈیوز بھی منگوائیں، ویڈیوز کے ذریعے ملزم بچوں اوران کی فیملیز سے مذموم مطالبات منواتا ۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے بچے اور ان کی فیملیز ملزم کا شکاربن چکے ہیں، ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے شرمناک ویڈیوز فروخت کرنے سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.