دادی کا بڑاکارنامہ پوتی کو جنم دے دیا

نیویارک(این این ایس نیوز)امریکی ریاست نیبراسکا میں 61سالہ خاتون نے اپنی پوتی کو جنم دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 61 سالہ خاتون نے ہمجنس پرست بیٹے اور اس کے پارٹنر کے لیے بطور سروگیٹ (اپنی کوکھ سے کسی اور کے بچے کی پیدائش) اپنی پوتی کو جنم دیا ہے اور وہ اس پر بہت خوش ہیں۔امریکی ریاست نیبراسکا کی سیسل ایلج نے بیٹے میتھیو ایلج اور ان کے پارٹنر ایلیئٹ ڈوہرٹی کی بیٹی اوما لوئز کو گذشتہ ہفتے جنم دیا۔سیسل ایلج کا کہنا ہے کہ انہوں نے سروگیسی کی پیشکش اس وقت کی تھی جب ان کے ہمجنس پرست بیٹے اور ان کے پارٹنر ڈوہرٹی نے پہلی مرتبہ یہ کہا تھا کہ وہ اپنا کنبہ بڑھانا چاہتے ہیں۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.