ممبئی (این این ایس نیوز)سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی اکشے کمار کے ساتھ ایسی تصویریں دیکھنے والی کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی اور ورسٹائل اداکارہ سارہ علی خان نے سوشل میڈیا پر اداکار اکشے کمار کا شکریہ ادا کیا ہے۔انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی اور اکشے کمار کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ شیئر کردہ تصویر میں سارہ علی خان نے
اپنی پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’اترنگی رے مزید رنگین بن گئی‘ اس کے آگے انہوں نے کچھ ایموجیز بھی بنائے ہیں۔ سارہ علی خان نے اکشے کمار کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’اکشے کمار! میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے بہت پرجوش اور آپ کی بہت شکر گزار ہوں۔‘ سارہ علی خان اکشے کمار کی شکر گزار کیوں ہیں ۔ بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر یہ پوسٹ 22 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک 12 لاکھ سے زائد مداح لائیک کر چکے ہیں جب کہ ان کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ ’اترنگی رے‘ فلم ساز آنند ایل رائے کی فلم ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال پہلی مارچ سے ہو گیا ہے، اس فلم میں اداکارہ سارہ علی خان، مشہور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور دھنش پہلی مرتبہ ایک الگ انداز میں نظر آئیں گے۔
Add comment