شادی کیسے کروا دی ، وہ تو بہن بھائی ہیں، ریٹنگ کیلئے ٹی وی چینل پر پر ڈرامہ، پاکستانی سراپا احتجاج

ریٹنگ کے لیے پاکستانی ٹی وی چینل نے انتہائی شرمناک ترین موضوع پر ڈرامہ بنا دیا جس کا پرومو سامنے آتے ہی پاکستانی انٹرنیٹ صارفین سراپا احتجاج بن گئے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کےا حتجاج کے باوجود پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) کی طرف سے آخری اطلاعات تک کوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہم ٹی وی کے ڈرامے ” جدا ہوئے کچھ اس طرح ” کے پرومو میں یہ سنا جاسکتا ہے کہ “ماہا اور اسد کی شادی کیسے کردی، وہ تو رضاعی بہن بھائی ہیں”۔ صرف یہی نہیں بلکہ خاتون بتاتی ہے کہ “اسد میں امید سے ہوں”۔اس شک کو دور کرنے کے لیے ایک مولوی صاحب کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جو قرآن پر حلف لے کر مسئلہ حل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ویڈیو دیکھئے

ڈرامے کی اگلی قسط کا پرومو سامنے آنے پر سید عباس علی نے لکھا کہ ” یہ واحیات پیش کرنے پر ہم ٹی وی کو شرم آنا چاہیے ”

ایک اور صاحب نے لکھا کہ ” ہمارا میڈیا کس طرح کی چیزیں دکھا رہاہے ، حد درجے کی بے عزت”۔

رضا نے لکھا کہ ” کیا گھٹیا ٹاپک ہے یار، خدا کا خوف کریں”

ایک اور صارف نے بھی سوال اٹھا یا کہ ” پیمرا کو یہ ڈرامہ نظرنہیں آیا ؟”

ایک خاتون صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ “میں جانتی تھی ایسا ہوگا لیکن یہ تائی امی کا جھوٹ ہے ، اسد اور ماہا کو الگ کرنے کے لئے ۔۔۔ اور اس جھوٹ سے نا صرف اسد اور ماہا کی علیحدگی ہو جائے گی بلکہ ان دونوں کی جدائی ماہا کی موت کا سبب بھی بنے گی ۔۔ ایک جھوٹ سب برباد کر دے گا “۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ” بہترین اداکاروں کے ساتھ انتہائی بری کہانی ہے”۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.