بالی ووڈ کی مشہور اداکارا نے اکشے کمار کو آئینہ دیکھا دیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ  (Bollywood) میں کئی یادگار کردار نبھا چکیں اداکارہ شیفالی شاہ (Shefali Shah) آج بھی اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے اپنے فینس کو امپریس کررہی ہیں ۔ شیفالی شاہ نے حال ہی میں دئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ کس طرح بالی ووڈ انڈسٹری میں ٹائپ کاسٹ کا شکار ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کافی کم عمر میں ہی خود سے بڑے اداکار کی ماں کا کردار نبھایا ، جس کی وجہ سے ان کے کریئر کو نقصان ہوا ہے ۔

انہوں نے 28 ۔ 30 سال کی عمر میں اکشے کمار کی ماں کا کردار نبھانے کی مثال بھی پیش کی ۔ شیفالی شاہ (Shefali Shah) نے اپنے انسٹاگرام پر کہا کہ وہ صرف 20 سال کی تھیں ، جب انہوں نے پہلی مرتبہ ماں کا کردار نبھایا تھا، جس کی وجہ سے وہ کریئر میں کافی جلد ٹائپ کاسٹ ہوگئی تھیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس عمر تک بھی نہیں پہنچی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ 20 سال کی عمر میں انہوں نے فلم حسرتیں میں متوسط عمر کی ماں کا کردار ادا کیا تھا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2005 میں فل وقت : دی ریس اگنسٹ ٹائم میں امیتابھ بچن کی اہلیہ اور اکشے کمار کی ماں کا کردار نبھایا تھا ۔ اس دوران شیفالی صرف 28 ۔ 30 سال کی ہی تھیں ۔ اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے شیفالی (Shefali Shah) نے ٹائمس آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ماں کے رول میں میری زندگی میں کافی جلدی ٹائپ کاسٹ ہوگئی تھی ۔ میں اس عمر تک بھی نہیں پہنچی تھی ۔ میں نے ایک شو کیا تھا ، جس میں صرف 20 سال کی تھی اور میں نے 15 سال کے لڑکے کی ماں کا کردار نبھایا تھا اور پھر میں 28 سے 30 سال کی تھی جب میں نے اکشے کمار کی ماں کا رول نبھایا تھا ، اس لئے میں کریئر میں کافی جلدی ٹائپ کاسٹ ہوگئی ۔ اس اسکرین ٹائم کے مطابق میں شاید 133 سال کی ہوتی ۔ شیفالی (Shefali Shah) نے یہ بھی تایا کہ انہوں نے کئی ایسے رول کئے ہیں ، جو انہیں پرجوش نہیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں تک میں کام کو نا کہتی رہی کیونکہ وہ سب مناسب نہیں تھے اور پھر جوس آیا ۔ پھر ایک سادی اور خوبصورت لو اسٹوری آئی اور پھر دہلی کرائم آیا ۔ ان سبھی پروجیکٹس نے مجھے سینٹر میں لادیا ۔ اس کے بعد اب میں آخرکار وہ کام کررہی ہوں جو مجھے واقعی پسند ہے ۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.