عمر شریف کے لیے ایک ایک منٹ قیمتی ہے اہلیہ عمر شریف۔۔عمر شریف کے حوالے سے دوبارہ افسوس ناک خبر پوری قوم سے دعا کی درخواست

پاکستان کے لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے کہا ہے کہ عُمر شریف کے لیے ایک ایک منٹ قیمتی ہے۔ زرین عُمر شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمر شریف کو امریکا میں علاج کے لیے بذریعہ طیارہ ہی لے جایا جاسکتا ہے

۔وزیراعظم آفس سے کہا گیا کہ ویزے کے لیے کوشش کی جارہی ہے، امید ہے ویزا جلد جاری ہو جائے گا۔ زرین عُمر شریف نے کہا کہ پچھلے ماہ عمر شریف کو دل کا دورہ پڑا تھا، ایک ہفتے پہلے عمر شریف کو اسپتال منتقل کیا گیا۔  عُمر شریف کی نئی تصویر دیکھ کر مداح اُداس  اُنہوں نے کہا کہ اگر عمر شریف کو امریکا منتقل نہیں کیا گیا تو ان کی یہاں اوپن ہارٹ سرجری کرنا پڑے گی۔ زرین عُمر شریف نے کہا کہ عمر شریف کے لیے اوپن ہارٹ سرجری نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے، اُمید ہے کہ ویزا جلد جاری ہوجائے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف کو دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔  عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، زرین عمر  واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.