کبھی ایسا بھی ہوتا ہے۔۔۔ 30سال پہلے صوابی سےلاپتہ ہونیوالا شخص اچانک گھرپہنچ گیا، گھر والوں کی خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہی ، صرف آدھے گھنٹے بعد کیا کہہ کر دوبارہ کہاں چلا گیا؟

صوابی (این این ایس نیوز)موضع ڈاگئی ضلع صوابی سے تیس سال قبل پُر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والا شخص اچانک منگل کے روز اپنے گھر پہنچ گیا۔ گھر آمد پر والدین اور رشتہ دار خوشی سے جھوم اُٹھے اور ان کے مر جھائے ہوئے چہروں پر رونق آئی تاہم نصف گھنٹے قیام کے بعد دوبارہ واپس چلا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بیس سالہ اختراج خان سکنہ ڈاگئی اچانک گھر سے لاپتہ ہو چکا تھا جس کی وجہ سے ان کے والدین اور رشتہ دار کافی پریشان تھے۔ ملکبھر میں ان کو تلاش کیا مگر زندہ یا مرنے کا پتہ نہیں

چل سکا اور تیس سال مسلسل منظر سے غائب رہے منگل کے روز اچانک تیس سال بعد پچاس سال کی عمر میں اختراج خان اپنے گھر پہنچے اس موقع پر ان کے والدین اور رشتہ دار وں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اختراج خان نے اپنے گھر میں نصف گھنٹہ قیام کے بعد یہ کہہ کر دوبارہ واپس چلے گئے کہ کراچی میں ان کا کاروبار ہے اور کاروبار کو ختم کرنے کے بعد وہ دوبارہ اپنے گھر واپس آجائیں گے

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.