قدرت کے ساتھ کھیل اس شخص نے خود کو قبر میں دفن کرلیاپھراس کے ساتھ

یوٹیوب پر لوگ فینز کو حیران کرنے کے لیے کئی طرح کی عجیب و غریب حرکتیں کرتے رہتے ہیں لیکن ترکی کے سوپر اسٹار یو ٹیوبر محمد بہجیجک نے اس بار ایسا حیرت انگیز اسٹنٹ کیا ہے جسے سن کر کانوں پر یقین ہی نہیں آتا۔ فینز سے وعدہ پورا کرنے کی خاطر ترکی کے یوٹیوبر قبر میں دفن ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق محمد بہجیجک نے اپنے فینز سے وعدہ کیا تھا کہ جب ان کے ساڑھے چار لاکھ فالوورز ہوجائیں گے تو وہ قبر میں کچھ گھنٹے گزار کر دکھائیں گے اور وڈیو کو اپنے یوٹیوب چینل. پر اپلوڈ بھی کریں گے۔ اس وعدے کو پورا کرنے کے لئے محمد بہجیجک نے باقاعدہ ایک تابوت بھی بنوایا اور تابوت میں بند ہوکر قبر میں لیٹ گئے۔ محمد بہجیجک کی سلامتی کے پیش نظر ایمبولینس اور طبی عملہ وہیں موجود رہا لیکن حیرت انگیز طور پر جب انھیں چھ گھنٹے بعد قبر سے نکالا گیا تو محمد بہجیجک بالکل صحیح تھے۔

اس اسٹنٹ کو اور پچیس سالہ ہوٹیوبر کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے لیکن یاد رہے یہ کافی خطرناک اور رسکی معاملہ ہوسکتا تھا۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.