سالگرہ نہ یاد رکھنے پر بیوی نے شوہر کی سب کے سامنے کٹائی شروع کردی پھر شوہر نے کیا کیا حیران کن انکشافات

این این ایس نیوز! شادی شدہ جوڑے اس خبر کو پڑھنے  کے بعد یقیناً اہم مواقع  یاد رکھنے کے لیے اپنے کلینڈر کو نشان زد کریں گے ۔ فلوریڈا میں پولیس نے شوہر پر حملہ کرنے کی وجہ سے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ حملے کی وجہ یہ تھی کہ بے چارا شوہر شادی کی سالگرہ کا دن یاد نہ رکھ پایا تھا۔

فلوریڈا، پاسکو شیرف آفس کے مطابق 35 سالہ کیرول سٹون کو بدھ کے روز شوہر پر حملا کرنے کے جرم میں پکڑ لیا گیا۔شوہر کے سر اور چہرے پر کافی چو ٹیں آئیں تھیں۔  کیرول کے شوہر نے اپنی “غلطی” تسلیم کر لی ہے کہ وہ شادی کی سالگرہ یاد نہ رکھ سکا تھا۔پولیس کے مطابق شوہر نے اس “کٹائی” کی ریکارڈنگ کر لی تھی، جسے بعد میں ڈپٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ ویڈیو میں کیرول کو شوہر کی ‘مرمت’ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کیرول کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر چونکہ شادی کی سالگرہ جیسا اہم دن بھول گیا تھا اس لیے اس نے اپنے شوہر پر حملہ کیا۔اس کی گرفتاری کی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ اس پر گھویلو کٹائی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  پاسکو شیرف آفس نے کیرول سٹون کی گرفتاری کے بعد ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں گھریلو کٹائی کا شکار افراد کو مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.