مجھے قبر سے بہت ڈر لگتا ہے میرے لیے دعا کرنا عمر شریف کی اب طبیعت کیسی ہے اہل خانہ نے پوری قوم کے لیے پیغام جاری کردیا

کامیڈین، سٹیج اداکار و میزبان 65 سالہ عمر شریف کی بظاہر بیمار نظر آنے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار خیریت سے ہیں۔

عمر شریف کی ایک روز قبل سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں ویل چیئر پر بظاہر بیمار حالت میں دیکھا جا سکتا تھا۔ عمر شریف کے اہل خانہ نے تصدیق کی کہ مذکورہ تصویر کچھ عرصہ قبل کی ہے جب اداکار معمولی چیک اپ کیلئے ہسپتال گئے تھے۔

اداکار کے خاندان کے مطابق اس وقت عمر شریف خیریت سے ہیں اور گھر پر ہیں اور ابھی تک پریشانی کی کوئی بات نہیں، وائرل تصویر پر یقین نہ کیا جائے

پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار عُمر شریف کی نئی تصویر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر کامیڈین کنگ عُمر شریف کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عُمر شریف کی داڑھی بڑھی ہوئی ہے اور اُن کی آنکھوں کے گِرد سیاہ ہلکے موجود ہیں اور تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کامیڈین کنگ کی طبیعت ناساز ہے۔
عُمر شریف کی نئی تصویر دیکھ کر مداح اُداس

ٹوئٹر صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ عُمر شریف صاحب کی تصویر ہے، مسکراہٹیں بکھیرنے والے، مستی مذاق میں ہزاروں نصیحتیں کر جانے والے، جن کو دیکھ کر ہی مسکان لبوں پر دوڑے چلی آتی تھی، میں کبھی ان کو ایسا نہیں دیکھنا چاہتی تھی‘۔صارف نے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ عطا کرے، آمین۔‘عُمر شریف کی یہ تصویر دیکھ کر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے لیے دُعا کر رہی ہے۔

دوسری جانب کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تصویر فیک اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے، عُمر شریف بالکل ٹھیک ہیں۔تاہم ابھی تک عُمر شریف یا اُن کے کسی بھی ذرائع کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.