موٹروے کو پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے بند کر دیا گیا

اسلام آباد( این این ایس نیوز )کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر موٹروے پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان موٹر وے محمد گلزا ر نے بتایا کہ پرائیویٹ گاڑیاں موٹر وے پر سفر کرسکیں گی

جبکہ اشیائے خوردونوش اور تیل سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی۔ترجمان کے مطابق موٹر وے پر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندیاین سی او سی کی ہدایات کے مطابق لگائی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 79 افراد سے انتقال کر گئے اور 3980 نئے مریض بھی سامنے آئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 64053 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3980 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 26114 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 75 ہزار 558 تک پہنچ چکی ہے۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.