جوہی چوؤلہ کے بچے اپنی ماں کی پرانی فلمیں دیکھ کر کیوں شرمندہ ہوتے ہیں؟ماضی کی مشہور اداکارہ جوہی چاؤلہ نے نے سب بتا دیا

این این ایس نیوز: بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کا کہنا ہے کہ میرے بچے جھانوی اور ارجن میری فلمیں دیکھ کر شرمندہ ہوتے ہیں اور کہتے ہیں انہیں فلم میں موجود رومانوی سین ’عجیب‘ لگتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہی چاؤلہ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے بچے جھانوی اور ارجن اُن کی فلمیں

دیکھ کر شرمندہ ہوتے ہیں اور رومانوی سین کو عجیب کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے جب بھی اپنی چند فلمیں جھانوی اور ارجن کو دکھانے کی کوشش کی تو انہوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا کیونکہ وہ دونوں میری تجویز کردہ فلمیں دیکھنا نہیں چاہتے تھے۔جوہی چاؤلہ نے ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ ایک روز ان کے شوہر نے بچوں کو ’ہم ہیں راہی پیار کے‘ دیکھنے کے لیے تجویز کی، تجویز کردہ فلم کے جواب میں ارجن نے مجھ سے پوچھا کہ ماں کیا اس فلم میں رومانس ہے؟اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ارجن کے سوال کا جواب ہاں میں دیتے ہوئےکہا کہ ہاں میری یہ فلم رومانوی اور مزاحیہ ہے، جس پر ارجن نے کہا کہ میں آپ کی فلموں میں رومانوی چیزیں نہیں دیکھنا چاہتا کیونکہ یہ مجھے بہت ہی عجیب لگتا ہے۔علاوہ ازیں اداکارہ جوہی چاؤلہ نے بتایا کہ میرے دونوں بچوں کو میری اداکاری ’میں کرشنا ہوں‘ اور ’چاک اینڈ ڈسٹر‘ میں پسند آئی اور دونوں نے اس کی تعریف بھی کی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ارجن نے انہیں بتایا کہ وہ ان کی کوئی رومانوی فلم نہیں دیکھیں گے کیونکہ اسے یہ ’عجیب‘ معلوم ہوتا ہے۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.