این این ایس نیوز! یہ بظاہر ہالی وڈ کی کسی فلم کا مزاحیہ سین لگتا ہے لیکن ایسا حقیقی زندگی میں ہوا ہے۔ یوٹاہ ، امریکا میں دو لڑکوں کو جہاز چرانے اور اڑانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ یواینٹاہ کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق چوری کی یہ واردات 14 اور 15 سال کے دو لڑکوں نے کی ہے۔یہ دونوں لڑکے اپنے گھرواساچ فرنٹ سے نکل کر مشرقی یوٹاہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہے۔
یہاں انہوں نے ایک ٹریکٹر چرایا اور قریبی علاقے میں موجود ایک نجی ہوائی پٹی پر پہنچے۔یہاں انہوں نے ایک انجن والا چھوٹا طیارہ چرایا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ طیارہ نیچی پرواز کرتا ہوا دیکھا گیا تھا۔ دونوں لڑکوں، جن کےنام ظاہر نہیں کیے گئے، نے ان طیاروں کو ورنل کے ایک ائیرپورٹ پر اتار لیا۔دونوں لڑکوں کو سپلٹ ماؤنٹین یوتھ ڈیٹینشن سنٹر میں رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Add comment