اسلام آباد(این این ایس نیوز) شائقین اداکارہ نیلم منیر کی خوبصورت اور جاندار اداکاری کے معترف تو ہی ہیں، ساتھ ہی وہ گاہے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز اور تصاویرپوسٹ کرتی رہتی ہیں کہ ایک ہلچل مچ جاتی ہے۔ آپ کو ان کی گاڑی میں بیٹھ کر ایک ڈانس پر رقص کرنے کی ویڈیو تو یاد ہی ہو گی۔
اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اور ایسی تصویر پوسٹ کر دی ہے کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس تصویر میں نیلم منیر کیلا کھا رہی ہوتی ہیں۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے ایسا مبہم اور کسی حد تک ذومعنی کیپشن لکھا کہ صارفین کو فقرے کسنے کا موقع مل گیا۔ رپورٹ کے مطابق بظاہر تو نیلم منیر نے کیپشن میں لکھا کہ ”فلم رانگ نمبر2کے سیٹ پر کیلاکھاتے ہوئے۔“ تاہم اداکارہ نے کیلا کے انگریزی حرف بانانا کو توڑ کر با نا نا نا نا لکھا جس کا مطلب صارفین نے کچھ اور ہی لیا اور کمنٹس میں اداکارہ پر ایسے ایسے جملے کسے کہ پڑھ کر ہی آدمی کے گال لال ہو جائیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’ٹھرکیوں کے جذبات سے مت کھیلو۔“ ایک نے کہا کہ ”کاش میں موبائل ہوتا۔“ باقی صارفین کے کمنٹس کچھ ایسی نوعیت کے ہیں جو ضبطِ تحریر میں لانا ہمارے بس کی بات نہیں۔ آپ خود ہی خبر میں شامل سکرین شاٹ میں پڑھ لیں۔
Add comment