پاکستانی تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات کی جمعہ سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

این این ایس نیوز! محکمہ موسمیات نے جمعہ سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، نجی ٹی وی نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کی شام سے بدھ کے دوران بالائی و وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان بارشوں کے بعد شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیر یا منگل کو تیز بارش کے باعث

راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں 27 اگست کی شام یا رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی، اس وجہ سے 27 اگست کی شام یا رات سے یکم ستمبر کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، اٹک، گجرات، جہلم، سرگودھا، میانوالی، سیالکوٹ، منڈی بہاوالدین، گوجرانوالہ، لاہور، نارووال، فیصل آباد، حافظ آباد، اوکاڑہ، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، چترال، دیر،وزیرستان، کوہاٹ، گلگت بلتستان، استوار، دیامیر، سکردو، ہنزہ، نگر، گانگچھے اورکھرمنگ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.