گرمی کو بولو خدا حافظ مون سون ایک بار پھر پلٹ کے آگیا آنے والے پورے ہفتے میں ملک کے ان علاقوں میں بارش کا امکان

این این ایس نیوز! اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی و وسطی پنجاب ، اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔
بلوچستان : کوہلو12، پنجاب : نارووال05،چکوال 04، اسلام آباد(گولڑہ 02، ائیر پورٹ 01)، سیالکوٹ (سٹی ) اور قصور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 43، نوکنڈی ، دالبندین ،لاڑکانہ 42، سکھر، دادو اورموہنجوداڑو میں41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.