این این ایس نیوز! چینی صوبے ژجیانگ سے تعلق رکھنے والے ایک 32 سالہ شخص، جسے کچھ دماغی مسائل کا بھی سامنا ہے، کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ بیجنگ یوتھ ڈیلی کے مطابق یہ شخص قبروں میں سے مردوں کی چیزیں چراتا تھا۔مشرقی چین کے صوبے ژجیانگ کے شہر ہانگزو سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی ہوانگ 1 جولائی کو اس وقت حیران رہ گئی،
جب اس نے سوشل میڈیا ایپ WeChat کے فٹنس ٹریکنگ فیچر WeChat Sports پر 25 جون کو وفات پانے والے اپنے والد کے ریکارڈ میں 2 ہزار قدموں کا اضافہ دیکھا۔ہوانگ کے والد کی وفات کے بعد انہیں ان کی راکھ اور روز مرہ استعال کے سامان، جیسے موبائل فون، چارجر، الیکٹرک شیور اور تولیے کے ساتھ دفنایا گیا تھا۔ہوانگ نے جب اپنے والد کا فون نمبر ڈائل کیا تو فون کی گھنٹی بجتی رہی لیکن کسی نے بھی اسے نہ اٹھایا۔ہوانگ اگلی صبح قبرستان پہنچی تو پتا چلا کہ ان کےوالد کے ساتھ دفنائی گئی تمام اشیاء غائب ہو چکی ہیں۔مقامی پولیس نے تفتیش کی تو پتا چلا کہ شن نامی ایک چور نے جولائی 2017 سے جولائی 2018 کے درمیان قبرستان سے 5 موبائل فون اور 1 ٹیبلٹ کمپیوٹر چرایا ہے۔تفتیش کے مطابق شن نے دیکھا کہ بہت سے لوگ اپنے پیاروں کو روز مرہ استعمال کی چیزیں جیسے موبائل فون، گھڑیوں اور کپڑوں کے ساتھ دفناتے ہں۔ اس لیے شن کو جب بھی موبائل بدلنا ہوتا، وہ قبرستان جاتا اور تازہ نصب کیے ہوئے کتبوں کودیکھتا۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ قبر بھی تازہ ہے اور یہاں سے موبائل اور دیگر سامان ملنے کی امید بھی ہے۔
Add comment