عامل کا اپنی بیٹی کے ساتھ انوکھا عمل

این این ایس نیوز!جعلی عاملوں کی شیطا ں صفت چالوں کا نشانہ ان کے سادہ لوح ماننے والے تو بنتے رہتے ہیں لیکن زمبابوے میں ایک جعلی عامل ایساکیابن گیا کہ اپنی ہی نو عمر دختر کو بیوی قرار دے کر دو سال تک اس کی عصمتدری کرتا رہا، جس کے نتیجے میں کمسن بچی دو

بچوں کی ما ں بن گئی. ویب سائٹ ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق 65سالہ جعلی عامل کیلین مویو نے اپنی اہلیہ کی وفات کے بعد اپنی 14 سالہ دختر سے خفیہ شادی کر لی اور اسے جنسیہوس کا نشا نہ بنانا شروع کردیا.

پم زنگ وانے ضلع کے گاﺅں بیضہا سے تعلق رکھنے والے اس شیطاں صفت شخص کی زیادتیکے نتیجے میں لڑکی کے ہاں دو بچو ں نے جنم لیا. بدبخت شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ نے مرنے سے پہلے اس سے وعدہ لیا تھا کہ وہ اپنے خاندان میں سے ہی کسی لڑکی کو اپنی دوسری بیوی بنائے گا، اور اسے اس مقصد کے لئے اپنی دختر ہی سب سے زیادہ موزوں نظر آئی. بیچاری لڑ کی طویل عرصے تک اپنے حیواں صفت والد کی زیا دتی کا نشا نہ بنتی رہی لیکن بالآخراس سے تنگ آکر گھر سے فرار ہوگئی. اس کے بچوں کی عمر تین اور چا ر سال ہے، جنہیں حفاظی نقطہ نظر سے ایک سرکاری مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کا طبی و نفسیا تی علاج بھی جاری ہے .
..

Leave a Reply

Your email address will not be published.