اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انڈین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے اپنی ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔سین جہاں اپنے شوہر پر سخت نوعیت کے الزامات لگانے کے بعد ان سے علیحدگی اختیار کرچکی ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ماضی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ ع-ر-یا-ں کھڑی ہیں۔حسین جہاں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ” کل تُو کچھ نہیں تھا تو میں پاک تھی آج تُو کچھ بن گیا تو میں ناپاک ہوگئی، جھوٹ برقع ڈال کر بے پردہ سچ کو مٹا نہیں سکتا، مگر مچھ کے آنسو کچھ دنوں کا ہی سہارا ہوتے ہیں۔”ناہید مہتاب نے حسین جہان سے کہا کہ اگرآپ یہ سوچ رہی ہو کہ ایسا کر کے بہت اچھا کر رہی ہو تو آپ غلط ہیں، کسی بھی مذہب میں اس کی اجازت نہیں ہے ۔عرفان خان نے حسین جہاں سے کہا ” ایسی پوسٹ کرنے میں شرم نہیں آتی ؟” دوسری جانب بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی دنگل گرل زائرہ وسیم نے مداحوں سے اپنی تصاویر ہٹانے کی اپیل کی ہے۔مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی زائرہ وسیم نے گزشتہ سال اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کیلئے بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ ان کے اس فیصلے پر سخت تنقید بھی کی گئی تھی اور بعد ازاں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کردیے تھے۔اب حال ہی میں سابقہ اداکارہ نے ایک بار پھر مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ‘فین پیجز’ سے ان کی تصاویر ہٹا دیں۔
Add comment