محرم کے چاند کے بارے میں بڑی خبر یکم محرم کب ہوگی اعلان ہوگیا

ریاض: سعودی عرب نے محرم الحرام 1443 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔

حرمین شریفین کے مطابق سعودی عرب میں محرم الحرام 1433 کا چاند نظر نہیں آیا، اس اعتبار سے وہاں یکم محرم بروز منگل دس اگست کو ہوگی۔

قبل ازیں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے چاند تلاش کرنے کی اپیل کی تھی، اسی باعث رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند دیکھنے کے انتظامات کیے تھے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے آج چاند نظر نہ آنے کی پہلے ہی پیش گوئی کی تھی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کسی بھی ملک میں محرم الحرام کا چاند آج نظر نہیں آیا۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں زونل کمیٹی کا اجلاس مولانا محمد سلفی کی زیر صدارت ہوگا ۔

بعد نماز مغرب محرم الحرام کے چاند کی شرعی رویت سے متعلق شہادتیں حاصل کی جائیں گی ۔

چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے
ذرائع کے مطابق آج چاند نظر آنے کے چانس کم ہیں۔لیکن پھر بھی کچھ کہ نہیں سکتے اس لیے یکم محرم 10اگست بروز منگل ہونے کا امکان ہے

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.