انتہائی موٹے جوڑے نےدو سال میں مجموعی طور پر 200 کلو گرام وزن کم کر لیا

چین سے تعلق رکھنے والے لن یوئی اور ڈینگ یانگ کا وزن صرف 2 سال پہلے مجموعی طور پر 400 کلو گرام تھا۔ اس جوڑے نے اب اپنا مجموعی وزن 200 کلو گرام کم کرلیا ہے۔

چین کے صوبے جیلن کے شہر چانگچون  میں دو سال پہلے دونوں کی گیسٹرک سرجری ہوئی تھی۔سرجری کے بعد دونوں کو ہسپتال میں ایک سال تک رہنا پڑا، جہاں صحت مند غذا اور باقاعدگی سے ورزش کرنے سے اُن کا وزن کم ہوتا گیا۔

اس جوڑے کا وزن کم کرنے کا ایک ہی مقصد تھا کہ  وہ اپنا خاندان شروع کر سکیں گے۔ لی اور ڈینگ کا کہنا ہے کہ کم وزن کے ساتھ اُن کے بچے صحت مند ہونگے اور وہ بہتر والدین بن سکیں گے۔

مجموعی طور پر 200 کلوگرام وزن کم کرنے کے باوجود  یہ جوڑا اب بھی  مزید وزن کم کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.