رائے بریلی (تازہ خبر 92)جنسیبے ساختگی بھی بڑی عجیب شے ہے ۔ اگر خواہشات اپنی حد تجاوز عبور کرنے شروع ہوجائیں تو بسا اوقات انسان اپنی عزت اور سلامتی کو بھی خطرات میں ڈال کر کوئی انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوجاتا ہے ۔ جسکا اکثر و بیشتر انتہائی شرمناک نتیجہ بھگتنا پڑ جاتا ہے۔ اور اگر بری حرکت کا ارتکاب کرنے والا شخص بڑی
عمر کا ہوپھر تو اس پر تنقید کرنے والوں کی تعداد کئی گنا بڑھ جاتی ہے ۔ ایسا ہی واقعہ بھارتی شہر بریلی میں پیش آیا جہاں ایک 45سالہ شخص اپنے گھر کی کھڑی میں کھڑا ہو کر اپنی 29سالہ شادی شدہ پڑوسن کو لبھانے کےلئے بے ہودہ حرکات کرتا رہا۔ ایک بھارتی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق45سالہ پرابھو اوجھے کو اپنے پڑوسی آنند اور اس کے چھوٹے بھائی اندر نے محلے بھر کے سامنے درگت بنانا شروع کر دیا ۔ آس پاس کے لوگوںنے بیچ بچائو کی کوشش کی لیکن دونوں اس قدر بھنے ہوئے تھے کہ چھڑوانے والوں کو بھی ڈرا دھمکا کر پیچھے ہٹا دیا۔ اور اوجھے پر جاری رکھا ۔ یہاں تک کہ پولیس کو مداخلت کرنا پڑ گئی۔ پولیس تینوں کو تھانے لے گئی جہاں آنند نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اوجھے گزشتہ کئی ماہ سے اس کی بیوی ساورتی کو کچن میں کام کرتے ہوئے کھڑی سے دیکھتا رہتا تھا۔ اور اسکو متوجہ کرتے ہوئے اپنے جسمانی اعضا اور شرمگاہکو عجیب انداز میں چھوتا تھا۔ اور کبھی اپنے ہونٹوں سے غیر اخلاقی اشارے کرتا تھا۔ یہ شخص شادی شدہ ہے ۔ میری بیوی اور چھوٹی بہن نے ایک دو مرتبہ اس کی بیوی سے شکایت کی لیکن معاملہ جوں کا توں رہا۔ جس کے بعد ہم نے کسی کے ذریعے اس کو پیغام بھیجا کہ اپنی حرکتوں سے باز آجائے۔ جس کا جواب اس نے الٹا میری بیوی پر شرمناک الزامات لگا کر دیا ۔ جس کے بعد ہم نے آج اس کو سبق سکھایا۔ پولیس نے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ درست ہے کہ ساورتی اسے پسند تھی لیکن بےہودہ اشاروں کے الزامات غلط ہیں۔
Add comment