پاکستانی ہوجائیں تیارحکومت نے ایک اور چھٹی کا اعلان کردیا

پشاور(این این ایس نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے سیدنا فاروق اعظم حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے یوم شہادت حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے یکم محرم الحرام کوعام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔اعلامئے کے مطابق یکم محرم الحرام کو یوم شہادت حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تعطیل کا دن رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے اعلان سے مشروط ہوگا۔۔دوسری جانب یوم عاشورہ

کے موقع پر صوبائی دارلحکومت پشاور کو سیل کرنے ، تجارتی مراکز ایک ہفتہ قبل بند کرنے سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے سیکورٹی پلان کی منظوری دیدی گئی ہے۔ پشاور کے لئے سیکورٹی پلان کی منظوری گزشتہ روز اعلیٰ سطحی ہونے والے اجلاس میں دیدی گئی ہے ۔ جس کے تحت نویں محرم الحرام اور د سویں محرم الحرام کے موقع پر دو دن کے لئے پشاور کو سیل کردیا جائے گا ۔ پشاور میں اضافی پولیس نفری دیگر نارمل اضلاع سے طلب کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے اور 9اگست سے ان کی تعیناتی کردی جائیگی ۔ جو کہ گیاروھویں محرم الحرام تک ہو گی۔ قصہ خوانی ، خیبر بازار ، کوچی بازار ، مینا بازار ، کوہاٹی ، سمیت اندرون شہر بازاروں کو ایک ہفتے قبل بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کی بھی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ پاک فوج کو الرٹ رکھا جائے گا۔ پولیس ، محکمہ صحت ، ریسیکو 1122سمیت مختلف حکومتی اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں یکم محرم الحرام سے منسوخ سمجھی جائیگی ۔ پشاور میں ڈبل سواری پر پابندی یکم محرم الحرام سے نافذ العمل کردی جائیگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.