این این ایس نیوز! سونف ایک نہا یت مفید غذا ہے اس کا شمار بیجوں میں کیا جا تا ہے سونف کو فارسی میں باریان اور انگلش میں فنل سیڈز کہا جا تا ہے یہ ایک خوشبودار بیج ہے جو عمو ماً کھا نوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کی جا تی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پان میں بھی اس کو استعمال کیا جا تا ہے جو منہ کی بد بو ختم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر تا ہے سونف کئی امراض کے لیے بھی انتہائی مفید اور فائدہ مند ہے اس کے اندر بے شمار فوائد ہیں ۔ یہ پیٹ کے امراض کو دور کرنے کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو تا ہے سونف گردے اور مثانے کی ورم دور کرنے کے لیے نہا یت موثر غذا سمجھی جاتی ہے۔
سونف بھی سیکشوئل ہارمون اسٹروجن جیسی خاصیت موجود ہوتی ہے اس لحاظ سے یہ خواتین کے لیے بہت موثر اور فائدہ مند ہے سونف نظامِ ہاضمہ کو بہتر کر تا ہے پیٹ کے درد میں بے حد فائدہ دیتا ہے سونف کی جڑ چھ ماشا رگڑ کر پینے سے کمر درد دور ہو جا تی ہے سونف کی جڑ معدے کی رتوبت ختم کرنے کے لیے بہت فائدہ مند ہے سونف کی جڑ معدے کی فضول رتوبت کو ختم کرنے کے لیے نہایت فائدہ مند ہے سونف دماغی کمزوری کے لیے بہت بہترین دوا ہے مثانے کے امراض کو دور کر تی ہے اور سونف سے بلغم د ور ہو تی ہے سونف کی جڑ دائمی قبض کے لیے بہت مفید ہے سونف کے پانی میں ایسے اجزاء پائے جا تے ہیں جو انسانی دماغ کو سکون پہنچاتے ہیں جو کہ پر سکون نیند کا سبب بنتا ہے ایک تحقیق کے مطا بق وہ افراد جو اپنی پوری نیند سوتے ہیں۔
اور اچھی اور صحت مند نیند سوتے ہیں وہ کبھی موٹاپے کا شکار نہیں ہو تے اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں دو سے تین چھوٹے الائچی ایک چائے کا چمچ سونف آدھے چائے کا چمچ زیرہ اور ایک چھوٹا ٹکڑا دال چینی ان تمام چیزوں کو ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر اچھے طرح مکس کر یں ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پانی کو ڈھانپ کر رکھ دیں اس کے بعد پانی کا رنگ تبدیل ہو جا ئے گا اس کو فلڑ کر کے رات کو نیم گرم کر کے سونے سے پہلے پی لیں چھوٹے الائچی رنگ نکھارنے کے لیے بہت مفید ہے۔
سونف آپ کے معدے کو درست کر ے گی جس سے آپ کے چہرے پر ایکنی نہیں ہو گی او ر سفید زیرہ جو ہے وہ آپ کے نظام ِ ہاضمہ کو بہتر کر ے گا جب کہ دال چینی جسم کے فالتو مادے خارج کرنے میں بہت بہترین ہے بچوں کو یہ پلانے سے بچوں کے نظامِ ہاضمہ بہتر ہو تا ہے سونف کا سفوف استعمال کرنے سے معدے کی جلن دور ہو تی ہے منہ میں تھوڑی سی سونف رکھ کر چبانے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جا تی ہے سونف خشک کھانسی کے لیے بہت بہترین ہے۔
Add comment