پاکستانیوں کے لیے الرٹ جاری کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا مضبوط سلسلہ شروع کہاں کہاں بارشیں ہوں گی محکمہ موسمیات نے سب بتادیا

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر، وسطی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخوااور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم شام /رات کے اوقات میں کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب:لاہور( شاہی قلعہ 106،لکشمی چوک 92، تاج پورہ 90، چوک ناخدا ،فرخ آباد80، ائیر پورٹ 71، مغل پورہ 53، نشتر ٹاون45،اقبال ٹاؤن ، گلبرگ 43، اپر مال 42، ثمن آباد38، سٹی 36، جوہر ٹاؤن31،گلشن راوی 30، جیل روڈ 11)، اوکاڑہ 30، قصور 28، راولپنڈی (شمس آباد، چکلالہ 24)، اسلام آباد(سید پور22، بوکرہ 17، زیرو پوائنٹ 05)، سرگودھا 22،ڈی جی خان 21، نارووال19،جہلم 15،منڈی بہاؤالدین 13، منگلہ 12، مری 10، حافظ آباد 06، جوہر آباد 05، ، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 03)،گوجرانوالہ، فیصل آباد03،بلوچستان: ژوب 50، خیبر پختو نخوا:پٹن 37، پاراچنار29، مالم جبہ ، کاکول 18،کالام 12،سیدو شریف 08،تخت بائی 03،بالاکوٹ ، زیریں دیر، پشاور 02، دروش، میر کھانی 01،کشمیر: راولاکوٹ 28،گڑھی دوپٹہ17، کوٹلی 15، مظفر آباد(سٹی، ائیر پورٹ 14)،گلگت بلتستان:بگروٹ 05، بونجی اور گلگت میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت44 ، دا لبندین، نو کنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.