نوجوان لڑکا سرجری کروا کر لڑکی بن گیا ، لیکن ایسا کیوں کیا اور پھر نتائج کیا نکلے ؟ 

لاہور (تازہ خبر 92)دبئی سے پاکستان منتقل ہونے والے لڑکے نے سرجری کرواتے ہوئے اپنے جنس تبدیل کر لی اور لڑکی بن گئی ، لڑکی بننے کے بعد انہوں نے اپنا نیا نام ایان سے تبدیل کر کے ” شاعرہ رائے “ رکھ لیا ہے ، جنس تبدیلی کے بعد والدین نے اس کو ساتھ رکھنا مناسب نہیں سمجھا جس کے باعث وہ انہیں چھوڑ کر پاکستان منتقل ہو گئیں ، ان کی ایک چھوٹی بہن بھی ہے ۔

شاعرہ رائے نے روز نامہ پاکستان کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ہر چیز کی ایک پختہ وجہ ہوتی ہے ، کوئی بھی یونہی راہ چلتے ایسا قدم نہیں اٹھا لیتا ، ایسا قطعی نہیں ہے ،اپنی پیدائش سے لے کر جوانی تک میں نے اپنے آپ کو ایک لڑکی ہی سمجھا ہے ، اسے ”جینڈر ڈس آڈر“ کہا جاتاہے ، آپ اپنی جنس کی وجہ سے ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں اور پریشان رہتے ہیں ، 23 سال کی عمر میں پہنچنے کے بعد سرجری کروانے کا فیصلہ کیا ۔

ان کا کہناتھا کہ جب سے میں نے اپنا سکول شروع کیا تھا تو تب سے ہی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ، میں کوئی خواجہ سرا نہیں بلکہ سرجری کے بعد مکمل لڑکی بن چکی ہوں ، سرجری بہت ہی تکلیف دہ عمل تھا ،میری آواز اور باڈی لینگویج بچپن سے ہی لڑکیوں کی طرح ہی تھی ، میرا نام پہلے ایان تھا ،سرجری کے بعد میں تین مہینے کیلئے آئیسولیشن میں چلی گئی تھی ۔نام شاعرہ رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ میں نے آئیسولیشن کے تین مہینے میں کمرے میں ہی گزارے اور اپنے آپ کو مصروف رکھنے کیلئے شاعری ہی لکھا کرتی تھی ۔ 

انہوں نے کہا کہ ماں باپ بہت پیاری چیز ہوتی ہے ، ان پر کبھی بھی الزام نہیں لگا سکتے ، انہوں نے مجھے کبھی گھر سے نہیں نکالا لیکن وہ دباﺅ میں رہتے ہیں جب میں ان کے ساتھ ہوتی ہوں ، ماں باپ کے بغیر اداسی محسوس ہوتی ہے ، ان کی خوشی کیلئے الگ ہوئی تاکہ کوئی ان کو طعنے نہ دے ، اب میں اکیلی رہتی ہوں ۔

شاعرہ کا کہناتھا کہ ہر انسان عزت کا محتاج ہوتاہے ، میرے بہت سے دوست خواجہ سرا ہیں ، شادی سے میں ڈرتی ہوں ، اگر میں کسی لڑکے کے ساتھ شادی کا فیصلہ بھی کرتی ہوں تو سب سے پہلے اسے اپنے بارے میں سچ بتاﺅں گی ۔ شاعرہ رائے نے اپنی تعلیم کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے دبئی سے اے لیول کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے سیاحت اور انٹیریئر ڈیزائننگ میں ڈگری حاصل کی ، پھر وہ پاکستان آ گئیں اور یہاں پر انہوں نے او لیول کیا۔شاعرہ کا کہناتھا کہ وہ پیشے کے اعتبار سے گلوکارہ ہیں اور جلد ہی معروف گلوکار محسن عباس کے ساتھ ان کا گانا ریلیز ہونے والا ہے ۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.