دبئی میں پاکستانی طالبہ کے کام

این این ایس نیوز !دبئی میں مقیم ایک جوان پاکستانی لڑکی  ایک امریکی طالبعلم کے عشق میں مبتلا ہونے کے بعد اس کےساتھ منہ کالکر بیٹھی جب کہ اس کے ساتھ خفیہ مراسم استوار کرکے حاملہ ہوگئی، لیکن جب بچے کی پیدائش ہوئی تو شرمناک جرم کا بھانڈا پھوٹ گیا اور اب دونوں کو ملک بدری کی سزا کا سامنا ہےرپورٹ کے مطابق دونوں ایک ہی کالج میں زیر تعلیم تھے ۔ دونوں کے درمیان دوستی کا رشتہ نا جائز رشتہ میں بدل گیا  جس کے نتیجے میں لڑکی حا ملہ ہوگئی۔ ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے دوست کے گھر اکثر جئایا کرتی تھی   اور ان کے درمیان متعدد بار نا جائز قر بت ہوئی، جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہوگئی۔ بچے کی پیدائش کے لئے جب لڑکی ہسپتال گئی تو وہاں بچے کے والد کے متعلق خاطر خواہ ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ہوئی، جس پر ہسپتال کے عملے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور پولیس کو مطلع کردیا گیا۔

تحقیق کرنے سے پتا چلا  تو معلوم ہوا کہ دونوں کے درمیان ناجائز تعلق تھے  جس کے ٓبعد ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے لیکن بعد میں دونوںنے شادی کرلی تھی  ۔ ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ لڑکی اب ایک شیرخوار بچی کی ماں ہے اس لئے عدالت نرمی سے کام لے چونکہ  دونوں ایک طویل عرصے سے ملک میں اچھے شہریوں کی طرح رہے تھے اور ملزمہ ایک شیر خوار بچے کی والدہ ہیں لہٰذا ان سے ہر ممکن نرمی برتی جائے۔ عدالت نے قید کی سزا میں نرمی کردی البتہ ناجائز تعلق استوار کرنے کے جرم میں دونوں کو ملک سے بے دخل کرنے کا حکم سنادیا گیا ہے

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.