پیشگوئی: اگلے 7 دنوں میں خیبر پختونخواہ کے تمام علاقوں،مغربی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مون سون بارشیں جاری رہیں گی۔ رواں ہفتے درجہ حرارت معمولسے کم رہیں گے۔
خیبر پختونخواہ، مغربی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کیساتھ بڑے پیمانے پر تیز بارش کی توقع ہے۔ جنوبی اور مشرقی پنجاب،جنوب مشرقی بلوچستان بشمول لسبیلہ اور اوران کےعلاقوں اور صوبہ سندھ کے کچھ حصّوں میں بھی بعض مقامات پر یا کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخواہ صوبے بھر میں رواں ہفتے ہر روز گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔ اس دوران زیادہ تر علاقوں میںگرج چمک کیساتھ بارش 3 سے 5 مرتبہ ہو سکتی ہے، جسکے نتیجے میں سوات اور دیر کے علاقوں میں 30 سے 50 ملی میٹر جبکہ وسطی حصّوں بشمول بنّوں، کوہاٹ، لکّی مروت اور کرک میں کچھ مقامات پر 75 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔ مغربی ہواؤں کے اثر انداز ہونے اور معمول سے زیادہ ابر آلودگی رہنے کے سبب درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے شمالی اور مغربی علاقوں میں رواں ہفتے ہر روز گرج چمک کے طوفان بننے کا امکان ہے۔ صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں اس دوران کم از کم 3 سے 5 مرتبہ بارش ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں بھکّر، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور لیّہ کے علاقوں میں 50 سے 75 ملی میٹر بارش کی توقع ہے۔
مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب ڈی جی خان میں سلیمان کے پہاڑوں بشمول فورٹ منرو میں انتہائی تیز بارش کا امکان ہے، جس کی مقدار 50 سے 75 ملی میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ ملتان، ساہیوال، وہاڑی اور بہاولنگر میں بھی چند ایک مقامات پر یا کہیں کہیں رواں ہفتے کے وسط میں کم از کم ایک تیز بارش کا سلسلہ متاثّر کر سکتاہے۔ ان علاقوں میں گرج چمک کے طوفان کے زیرِ اثر زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
زیادہ تر موسمیاتی ماڈلز رواں ہفتے 1 یا 2 دن گرج چمک کیساتھ بارش دکھا رہے ہیں۔ دادو اور اس سے ملحقہ بلوچستان میں خضدار میں موجود کیرتھر کی پہاڑیوں پر تیز بارش کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ پورے صوبے میں رواں ہفتے موسم جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود رہیگا، جس کی وجہ سے درجہ حرارت معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہیں گے۔ حیدرآباد، دادو، نوشہرو فیروز، نوابشاہ، سانگھڑ، میرپورخاص اور وسطی سندھ کے دیگر علاقوں میں کم از کم 1 سے 2 مرتبہ گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ شمالی سندھ بشمول سکّھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور ملحقہ علاقوں میں بھی کم از کم ایک سے دو مرتبہ گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے، جس کے سب سے زیادہ امکانات منگل سے جمعرات کی دوپہر کے درمیان ہیں
کراچی، حیدرآباد، ٹھٹّھہ، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کے علاقوں میں مطلع زیادہ تر ابر آلود رہیگا جبکہ زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 25 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ اور جھکّڑ 50 سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک متوقع ہیں۔ رواں ہفتے بدھ سے جمعہ کے درمیان بھاری مقدار میں نمی والی ہوائیں بحیرہ عرب سے چلنے کے باعث کراچی میں 2 سے 5 ملی میٹر بارش مختلف علاقوں میں ہو سکتی ہے۔
صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے باعث درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ کوئٹہ میں رواں ہفتے کے وسط تک بارش کا کچھ امکان ہے۔ شمال مشرقی پہاڑوں بشمول بارکھان، کوہلو،ژوب، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی اور ملحقہ انتہائی شمال مشرقی علاقوں بشمول زیارت میں 25 سے 50 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ مکران میں ضلع گوادر اور تربت سمیت کیچ کے علاقوں میں بھی مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے اور جنوب یا جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کے سبب موسم خوشگوار (معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم) رہیگا، باالخصوص مکران کے ساحلی علاقوں میں۔ تاہم بارش کا خاطر خواہ کوئی امکان نہیں ہے۔
Add comment