این این ایس نیوز! وزن بڑھانا جتنا آسان ہوتا ہے اس کی نسبت وزن کم کرنا انتہائی مشکل اور تکلیف دہ عمل ہے جس کے لئے پرہیز دوائیاں اور پتا نہیں کیا کچھ کرنا پڑتا ہے ۔ لیکن اس دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جنہوں نے کچھ ہی وقت میں اپنا وزن کم کرکے سب کے لئے مثال قائم کر دی ۔ جیسے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی اس خاتون ہی کو دیکھ لیں ۔ جس نے 160 کلو وزن کو کم کیا اور اسے 80 کلو تک لے آئی ۔ اور آپ حیران ہو جائے گے کہ اس کا یہ وزن 20 سال کی عمر میں اتنا زیادہ ہو گیا تھا
ایشلے بچر نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا وزن بڑھنے کی بنیادی وجہ بازاری کھانے تھے۔ وہ یہ کھانے بکثرت کھاتی تھیں اور کئی سال تک کھاتی رہیں حتٰی کہ ایک ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ وہ تیزی سے موت کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ وہ ذیا بیطس کی شکار ہوسکتی ہیں اور کسی بھی وقت انہیں ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے۔وزن کم کرنے کے لئے بے تاب ایشلے نے فوری طور پر سنجیدگی کے ساتھ کوشش شروع کردی اور کئی مختلف قسم کے غذائی فارمولے استعمال کرکے دیکھے مگر کچھ فرق نہ پڑا۔ ایشلے کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں بڑیتبدیلی کا آغاز اس وقت ہوا جب انہوں نے ناشتے میں کچھ بھی اور کھانے پینے کی بجائے صرف شیک کا استعمال شروع کردیا اور وہ روزانہ 30 منٹ کے لئے واک کرتی تھیں۔ محض تین ہفتوں میںان کے وزن میں 10کلوگرام کی کمی ہوگئی اور اگلے چھ ماہ میں انہوں نے 15 کلو مزید وزن کم کیا۔ ایشلے نے جب یہ کاوش شروع کی تو پھر اس پر قائم بھی رہیں۔ اب ان کا وزن 80کلوگرام کم ہوچکا ہے اور اب وہ ناشتے میں صرف شیک لینے کی بجائے دیگر سادہ اور ہلکی پھلکی غذا بھی کھاتی ہیں۔
ایشلئے کا کہنا ہے کہ اگر وزن پر قابو پانا ہے تو سب سے پہلے مشروبات پینا چھوڑ دیں اس کے بعد میٹھا اور بازاری کھانوں کا نمبر آتا ہے اگر آپ ان سے جان چھڑا سکتے ہیں تو بہت جلد آپ چربی سے بھی جان چھڑا لیں گے بس اس کے لئے ہمت درکار ہو نگی اس کے علاوہ کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں
Add comment