پانچ لاکھ 70 ہزار روپے کلو فروخت ہونے والے دنیا کے مہنگے ترین آم، باغ کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی گارڈز اور کتے تعینات

بھوپال (این این ایس نیوز) دنیا کی مہنگی ترین آم کی قسم کی حفاظت کیلئے بھارتی جوڑے نے سیکیورٹی گارڈز اور کتے تعینات کردیے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے دنیا کے مہنگے ترین آم کاشت کر رکھے ہیں۔ آم کی یہ قسم دو لاکھ 70 ہزار روپے (5 لاکھ 70 ہزار روپے پاکستانی) کلو تک فروخت ہوتی ہے۔

جوڑے نے آموں کے باغ کی حفاظت کیلئے چار سیکیورٹی گارڈز اور چھ کتے تعینات کیے ہیں۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ آموں کی اس قسم کی گٹھلیاں انہیں ٹرین میں سفر کے دوران ایک مسافر نے دی تھیں۔خیال رہے کہ آموں کی دنیا کی مہنگی ترین اس قسم کا نام میا زاکی ہے جو جاپان میں پیدا ہوتی ہے۔ جامنی رنگ کے یہ آم 350 گرام تک وزنی ہوسکتے ہیں۔ ان میں دوسرے آموں کی نسبت 15 فیصد سے زائد شوگر کی مقدار ہوتی ہے۔آم کے باغات میں 150 سے زائد اقسام کے آموں کے درخت لگائے گئے جن میں سے صرف چار اقسام کے درخت پھل دے رہے ہیں۔سنلکپ پریہار نامی کسان کے مطابق چار سال قبل ہم چنئی میں کھوپرے کی نایاب قسم کی تلاش میں نکلے تھے اس دوران ہمارے ایک ساتھی نے نایاب قسم کے آم سے متعلق بتایا۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ہم اس آم سے متعلق زیادہ نہیں جانتے تھے تاہم جب ہم نے اس کا درخت اگایا تو اندازہ ہوا کہ یہ واقعی بہت نایاب ہے۔رپورٹ کے مطابق پریہار نے آم چوری ہونے کے ڈر سے اپنے باغات کی سیکیورٹی بڑھا دی۔
اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ہمارے آم کے باغات میں سے کافی پھل چوری ہوئے تھے۔ اس لیے ہم نے اس کی سیکیورٹی کے لیے تین لوکل اور چھ جرمن شیفرڈ کتے رکھ لیے ہیں۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.