این این ایس نیوز! ہر دور میں انسان کو کسی نہ کسی پریشانی کا سامنا رہے۔ ان پریشانیوں میں سے ایک پریشانی “نظرِ بد” کا ہے۔ جو ہمارے معاشرے میں بہت پھیلی ہوئی ہے۔ جو لوگ نظر بد کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ ان کے لیے ایک وظیفہ ہے جو کہ مجر ب ہے ۔ اس وظیفہ کا قرآن اور حدیث میں ذکر ہے۔ اس وظیفہ کو چھوٹوں اور بڑوں پر عمل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سب سے پہلے یہ کرنا ہے۔ کہ ہر گھرمیں لال مرچ ثابت موجود ہوتی ہے۔ اس لال مرچ کے سات دانے لے لینے ہیں ۔ جن بزرگوں،بڑوں اور چھوٹوں کو نظر بد لگی ہوئی ہو ۔تو اس کے لیے سب سے پہلے وضو کر لینا چاہیے۔
اب مرچوں کو اپنے ہاتھ میں لے لیں۔ ایک بار درود شریف پڑھیں ۔ اس کے بعد سورت ا لکافرون 7 مرتبہ، سورت ا لاخلاص 3 مرتبہ اور سورت الناس 3 مرتبہ پڑھ لینا ہے۔ اور آخر میں ایک بار درود شریف کو پڑھ لینا ہے۔ ان سب کو اسی ترتیب سے پڑھنا ہے ۔ جب پڑھ لیں تو ان سات مرچوں پر پھونک ماردیں۔ پھر ان سات مرچوں کو سر سے لیکر پاؤں تک سات مرتبہ پھیریں۔ جس پر نظر لگی ہوئی ہو۔ جب سات مرتبہ پھیر لیں تو پھر سات مرتبہ سر کے اوپر سے پھیر لیں۔پھر اس کو چولہے پر رکھ جلادیں۔ جب یہ جل کر کوئلہ بن جائے تو چولہا کو بند کر دیں۔اکثر لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ نظر اتارنے کا وقت کب ہوتا ہے؟ کیونکہ سزا اور جزا کا کوئی وقت نہیں ہوتا اللہ جب چاہے سزا دے اور جب چاہے جزا دے ۔ بہتر یہی ہےکہ آپ عصر کے وقت اس عمل کو کر سکتے ہیں۔ وگرنہ کسی بھی وقت اتار سکتے ہیں۔ آپ یہ عمل کرکے دیکھیں
انشاءاللہ ! اللہ کے فضل و کرم سے بزرگوں، بڑوں اور چھوٹوں سے نظر اتر جائے گی۔ اس عمل کو دو سے تین مرتبہ دہرا دیں۔ تو انشاءاللہ مریض ٹھیک ہوجائےگا۔ اب کئی ہمارے عقیدت مند یا متوسلین لوگ ہیں وہ پوچھتے ہیں کہ ہمیں اجازت ہے۔ یہ عمل ایسا نہیں ہے جس میں کسی کی اجازت کی ضرورت ہو۔ اس کو کوئی بھی شخص کر سکتا ہے۔ ہر گھر کے اندر یہ سات مرچیں مل جاتی ہیں۔ یہ ثابت لا ل مرچ لینی ہے۔ انشاءاللہ آپ اس عمل کو کریں گے تو آپ کو ضرور فائد ہ حا صل ہوگا۔ اس وظیفہ کی بدولت کسی بھی قسم کی نظربد سے محفوط رہیں گے۔ آمین
Add comment