آئندہ 24گھنٹے مُلک کے بیشترعلاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران حبس اور موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران کشمیر،اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔ اس دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، اپر دیر، کوہستان، شانگلہ اور بونیر میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔
جمعه کے روز کشمیر،اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔اس دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار، نارووال،لاہور، سیالکوٹ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، اپر دیر، کوہستان، شانگلہ اور بونیر میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب،کشمیر،گلگت بلتستان اور کراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخواہ:بنوں 96، تخت بائی 85 ، دیر (زیریں 30 ، بالائی 07) ، مالم جبہ 23 ، سیدو شریف 13 ، چیراٹ 07 ،ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 06، ایئر پورٹ 01)،پشاور 06، بالاکوٹ 05، کاکول 03 ، کالام02 ، پٹن 01، پنجاب:جوہر آباد82، قصور 68، گوجرانوالہ 51، نارووال 48، سیالکوٹ ( سٹی 46،ایئرپورٹ 23) ،گجرات 24، کرور(لیہ)18، کوٹ ادو،مری 13، لاہور (سٹی 12، ایئرپورٹ10) ، اسلام آباد (سید پور ، زیرو پوائنٹ 11 ،سٹی05، گولڑہ 04 ، بوکرا 03) ، نور پور تھل 11، منڈی بہاؤالدین ، جہلم 08، راولپنڈی (چکلالہ ، شمس آباد 04) ، بھکر ، حافظ آباد 02 ،منگلہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 66 ، ایئرپورٹ 37) ،راولا کوٹ 09،کوٹلی 05، گلگت بلتستان: بابوسر 07 ، استور04،چلاس اور بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 45،چلاس43اوردادو میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.