آنکھوں کی صفائی کیسے کریں جانیں

این این ایس نیوز! اپنی آنکھوں کو صحت مند رکھنا بہت زیادہ ضروری ہے ۔ہمیں اپنی آنکھوں میں موجود گندگی کو صاف کرنا چاہیے۔ زیادہ دیر تک مسلسل جاگنے کی وجہ سے اور نیند کی کمی کی وجہ سے آنکھوں میں نمی پیدا ہونے لگتی ہے اورہماری آنکھوں میں لالی اور سوجن ہو جاتی ہے۔ اس سے آنکھوں کی کمزوری بڑھنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی بیماریاں بھی پیدا ہونے لگتی ہیں ۔

آج ہم آپ کوچار نہایت آسان اورگھریلو نسخوں کے بارے میں بتائیں گے۔ جن کو آپ استعمال کر کے اپنی آنکھوں کی صفائی کر سکیں گے۔

عرق گلاب
عرق گلاب آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے ۔ اس کے اندر قدرتی طور پرآنکھوں کی صفائی کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ روزانہ رات کو سونے سے پہلے دو سے تین قطرے عرق گلاب کے آنکھوں میں ڈالے جائیں تو آنکھوں میں پیدا ہونے والی کمزوری ختم ہو جاتی ہے۔اور آنکھوں میں پیدا ہونے والی لالی پن اور سوجن بھی ختم ہو جاتی ہے۔

کھیرا
کھیرے کے اندر قدرتی طور پر پروپرٹیز پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں پائے جانے والے واٹر کنٹیکٹ آپ کی آنکھوں کو صحت مند رکھتے ہیں۔ کھیرےکو اپنی آنکھوں کے اوپر دس پندرہ منٹ تک لگا کر رکھیں ۔ ایسا کرنے سے نہ صرف آنکھوں میں پیدا ہونے والی گرمی ختم ہو جاتی ہے بلکہ آنکھوں میں پیدا ہونے والی ڈسکلریشن بھی ختم ہونے لگتی ہے ۔ کھیرا آنکھوں کے رنگ کو سفید کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ اور اس سے آنکھیں مکمل صاف ہو جاتی ہیں۔

دودھ
دودھ آنکھوں کی صفائی کرنے کے لئے بہت زیادہ اثر دار نسخوں میں سے ایک ہے۔ اس کے اندر آنکھوں کے ٹشوز کو آرام دہ رکھنے کی قابلیت موجود ہوتی ہے۔ اس کےلیے آپ دودھ کو ریفریجریٹر کے اندر ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو اس کو ایک کپڑے کی مدد سے اپنی آنکھوں کے اوپر لگائیں اور اس کو تقریبا پانچ سے دس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد اس کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

شہد
شہد آپ کی صحت مند آنکھوں کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ آنکھوں میں پیدا ہونے والے انفیکشن کو ٹھیک کرنے کے علاوہ ان کی صفائی کر کے ان میں سے زہریلے مواد کو باہر نکالنے میں بھی مفید ہوتا ہے ۔ اپنی آنکھوں میں شہد کے دو سے تین قطرے ڈال کر اسے دس منٹ تک چھوڑ دیں۔ ایسا کرنے سے آنکھوں میں جمع ہونے والا زہریلہ مواد باہر نکل جاتا ہے اور آنکھیں صاف ہو جاتی ہیں۔ اس عمل کو آپ ہفتے میں دو سے تین بار کرکے اپنی آنکھیں صاف کر سکتے ہیں۔

نیند
آپ زیادہ سے زیادہ اچھی نیند حاصل کرنے کی بھی کوشش کریں۔ ایک صحت مند باڈی کو چھ سے سات گھنٹوں کی نیند لینا بہت زیادہ ضروری ہے ۔ زیادہ تر آنکھوں میں ریڈنیس نیند کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اس کے لیے آپ اپنی نیند کو بہتر بنا کر اور ان نسخوں کو استعمال کر کے اپنی آنکھوں کو صاف کر سکتے ہیں۔ اور آنکھوںکی کمزوری سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.