اکثر لوگوں کے خیال میں یہ کسی کو پرپوز کرنے کا سب سے زیادہ قابل نفرت طریقہ ہے۔ ایک نوجوان نے اپنی نرس دوست کو پرپوز کرنے کے لیے ایک انوکھا خیال سوچا۔زخمی نوجوان نے منگنی کی انگوٹھی کو اپنی پیٹ کے زخموں میں چھپایا اور نرس دوست سے پٹی بدلوانے پہنچ گیا۔
روس کی کراچائے-چرکیسیا جمہوریہ سے تعلق رکھنے والےنوجوان نے اپنی نرس دوست کو پرپوز کرنے سے پہلے ایک سرجن سے رابطہ کیا اور اس کی مدد سے اپنے پیٹ کے زخم میں انگوٹھی چھپا دی۔
اس کے وہ وہ نوجوان اپنے دوست کے ہمراہ نرس دوست کے پاس پٹی بدلوانے پہنچ گیا۔پٹی بدلتے ہوئے جب نرس نے زخم میں کوئی چیز دیکھی تو اسے چمٹی کی مدد سے باہر نکال لیا۔ کچھ دیر بعد اسے صورت حال کا اندازہ ہوگیا تو وہ رونے لگی اور شادی کے لیے اقرار میں سر ہلا دیا۔ نوجوان کے دوست نے اس سارے واقعے کی فلم بھی بنا لی۔
سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کے اس خیال کو پسند کرنے کی بجائے احمقانہ اور قابل نفرت قرار دیا ہے۔
Add comment