اس تحریر میں دشمنوں سے بچاؤ کا وظیفہ شیئر کیاجارہا ہے یہ ایک بہت ہی مجرب اور بہت ہی مختصر ساعمل ہے اگر کسی کا دشمن شریک
اور بہت زیادہ نقصان پہنچانے کے درپہ ہو اور نقصان پہنچانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتا ہو تو ایسے دشمن کے شر سے محفوظ رہنے
کے لئے آپ لوگوں کو ایک اسی صورت بتائی جارہی ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ اس سورت کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ اپنے حفظ و امان میں رکھتا ہے
دشمن کی تدابیر ناکام ہوجاتی ہیں دشمن منہ کی کھاتا ہے اور اسے ہر بار ناکامی ہوتی ہے جوکوئی یہ چاہتا ہو کہ وہ امن اور عافیت سے رہے دشمن کی طرف سے خطرہ ٹلا رہے۔تو وہ یہ عمل کرے انشاء اللہ اس عمل کے کرنے سے دشمن آپ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا اب دشمن مختلف قسم کے ہوسکتے ہیں۔ا
گر آپ کا کسی کے ساتھ جائیداد کا مسئلہ ہے دکان کا مسئلہ ہے زمین کا مسئلہ فیکٹر کا مسئلہ ہے یا ویسے ہی محلے میں کسی کے ساتھ لڑائی جھگڑا وغیرہ ہوگیا ہے اس کے علاوہ اگر گھر میں بھی کوئی آپ کے ساتھ دشمنی کر رہا ہے تو اس بہت ہی مختصر عمل کے کرنے سے انشاء اللہ تعالیٰ آپ کا کوئی بھی کچھ بھی نہیں کرسکتا
۔عمل کی طرف آنے سے پہلے میں آپ لوگوں سے ایک گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ پانچ وقت کی نماز ہم پر فرض ہے تو ہم نے لازمی ادا کرنی ہے حقوق العباد والدین کی فرمانبرداری کا خاص خیال رکھنا ہے اس کے بعد انشاء اللہ ہم دعا کے لئے ہاتھ اٹھائیں گے تو ہماری دعائیں قبول ہوتی چلی جائیں گی
تو دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کے دکھ پریشانیاں اور تکالیف دور فرمائے ۔ کرنا آپ نے صرف یہ ہے کہ ہر روز ہر نماز کے بعد اس طرح سے سورۃ الفاتحہ آپ نے پڑھنی ہے۔نمازفجر کے بعد اکتالیس مرتبہ پڑھنی ہے نماز ظہر کے بعد اکیس مرتبہ پڑھنی ہے نماز عصر کے بعد گیارہ مرتبہ نماز مغرب کے بعد سات مرتبہ اور نماز عشاء کے بعد تین مرتبہ پڑھنی ہے اور اول آخر تین تین دفعہ درود پاک بھی پڑھنا ہے
اور ہر مرتبہ پڑھنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا ماگئے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو دشمن کے شر سے محفوظ رکھے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے انشاء اللہ سورہ الفاتحہ کی برکت سے آپ کیدعا بھی قبول ہوگی اور دشمن کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کی جرات نہیں کرے گا۔بہت ہی مختصر ساعمل ہے عمل کرنے میں صرف پانچ دس منٹ لگیں گے۔ لیکن انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کے کرنے سے کوئی بھی دشمن کسی بھی قسم کا اگر ہوگا۔تو ہمیں اس سے نجات مل جائے گی اور چھٹکارا مل جائے گا
اور اس عمل کو اپنی روٹین بنالیں تو انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ بھی کسی سے کوئی دشمنی پیدا نہیں ہوگی آپ کے خلاف کوئی بھی بات بھی نہیں کر سکے گا آپ کا کوئی دشمن نہیں بن سکے گا اگر دشمنی ہے تو انشاء اللہ ختم بھی ہوجائے گی اور وہ دشمنی محبت میں بدل جائے گی ۔ اور اگر دشمنی نہیں ہے ویسے بھی آپ کرنا چاہتے ہیں تو کر لیجئے انشاء اللہ دشمن سے بھی محفوظ رہیں گے ۔
Add comment