ملک میں مزید پر کہیں کم کہیں زیادہ بارشوں کا امکان ہے

السلامُ علیکم مون سون بارشوں کا سلسلہ پچھلے دو دنوں سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں پر اپنی پوری شدت کے ساتھ اثرانداز ہورہا ہے. گزشتہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں میں خیبرپختونخواہ، پنجاب کے شمالی وسطی و مغربی حصوں میں زبردست بارش ریکارڈ ہوئی.

آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے. اس دوران شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بھی کچھ علاقوں میں بارش متوقع ہے.

تفصیلات کے مطابق آج رات سے کل دوپہر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، میانوالی، گجرات، گجرانوالہ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، سیالکوٹ، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، جھنگ، فیصل آباد، سرگودھا، بھکر، لاہور، قصور، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، ملتان، تونسہ شریف، کوٹ ادو، سخی سرور، کوہ سیلمان رینج، مظفرگڑھ، شور کوٹ، خانیوال میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے. چند مقامات پر موسلادھار سے شدید بارش بھی متوقع.

اس دوران پشاور، کوہاٹ، دیر، چترال، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، کرک، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، بارکھان، لورہ لائی، کاہلو، سمیت دیگر علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے.

شدید بارشوں کے پیشِ نظر مقامی و برساتی ندی نالوں میں طغیانی جبکہ شمالی علاقے جات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے.

پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے بیشتر نشیبی علاقے زیر آنے کا خدشہ ہے. دریائے جہلم، ستلج اور چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے.

حالیہ سلسلہ بدھ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا.

بہتر علم صرف الله تعالیٰ کے پاس ہے بیشک

Leave a Reply

Your email address will not be published.