اگلے ایک ہفتے تک ان علاقوں میں بارش ہوگی

این این ایس نیوز! اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں لاہور سیالکوٹ نارووال شکرگڑھ گجرات گوجرانوالہ مریدکے حافظ آباد منڈی بہاؤالدین ننکانہ صاحب شیخوپورہ راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سندھ کے انتہائی جنوب مشرقی علاقوں ننگرپارکر اسلامکوٹ چھاچھرو #مٹھی میں مونسون ہواؤں سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔۔۔

اگلے 2 سے 4 روز کے دوران ملک میں بارشوں کی سرگرمیاں قدرے کم رہیں گی لیکن 27 جولائی سے انتہائی طاقتور مونسون ہوائیں ملک کے بیشتر بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی ادھر عین وقت مغربی ہواؤں کا ملاپ اس سسٹم کو انتہائی طاقتور بنا دے گا تو 27 جولائی سے 31 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا کشمیر بالائی و وسطی پنجاب میں شدید بارشوں کے امکانات ہیں جس سے نشیبی علاقے ڈوبنے کے علاوہ سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جنوبی پنجاب میں بھی اس دوران چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے اس دوران سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان بن سکتا ہے گلگت بلتستان کی وادیوں میں بھی اس دوران بادل بننے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان موجود رہے گا۔۔۔
باقی دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔۔۔۔

ہماری مون سون کی پیشگوئی آپکو یاد ہوگا کہ میں نے 12 جون کو مونسون پیشگوئی کی تھی کہ اس بار ملک کے بالائی علاقوں میں نارمل سے زیادہ جبکہ جنوبی علاقوں میں نارمل سے کم بارشوں کا امکان ہے جسکی وجہ میں نے IOD کا نیگٹو ہونا بتایا تھا تو ایسا ہی چل رہا ہے مونسون ملک کے جنوبی علاقوں میں اس بار مونسون بارشیں نارمل ہونے کے برابر ہیں۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.