عام طور پر بچے ایک سال کی عمر میں چلنے کے قابل ہوتے ہیں لیکن برازیل کی ایک بچی نے پیدائش کے چند منٹوں بعد چل کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ نرسیں اس کی پیدائش کے بعد اسے نہلانے کی تیاری کر رہیں تھیں کہ اس نے ایک نرس کے ہاتھ کے سہارے سے چلنا شروع کر دیا۔اس منظر کی ویڈیو میں نرسوں کو پرتگالی زبان میں حیرت کا اظہار کرتے اور دوسری نرسوں کو بلاتے دکھایا گیا ہے۔
ایک کا کہنا تھا کہ وہ اسے نہلانے والی تھی کہ بچی نے کھڑے ہو کر چلنا شروع کر دیا۔
جس نرس کا سہارا لے کر بچی چلی تھی، اس کا کہنا ہے کہ کسی نے بھی اس کی بات کا یقین نہیں کیا تھا لیکن ویڈیو دیکھ کر سب حیرت زدہ رہ گئے۔
جنوبی برازیل میں جنوبی ریو گرانڈی کے سانتا کروز ہسپتال میں پیدا ہونے والی بچی کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہےکہ جب یہ پیدائش کے وقت ہی ایسی ہے تو بڑی ہو کر معلوم نہیں کیا کمالات دکھائے گی۔
Add comment